How Powerful is Iran? | Most Powerful Nations on Earth  steemCreated with Sketch.

in #blog5 years ago

ایران کتنا مضبوط ہے؟ ایران کے پاس نہ تو جدید لڑاکا طیارے ہیں اور نہ ہی اسے دنیا میں کوئی ملک ماڈرن ویپن سسٹم فروخت کرتا ہے جبکہ ایران کو سخت معاشی پابندیوں کا بھی سامنا ہے تو ایسے میں ہم دیکھتےہیں کہ ایران کی وہ طاقت کیا ہے جو اسے اپنے سے طاقتور ممالک کے مقابلے میں کھڑا رکھے ہوئے ہے اور وہ کیا کمزوریاں ہیں جو اسے آخر کار اس موڑ پر لے آتی ہیں کہ ایران کو مغربی ممالک سے نیوکلئیر ڈیل کرنا پڑتی ہے ایران کی سب سے بڑی طاقت اس کا جغرافیہ ہے ایران خلیج فارس کے کنارے پرواقع ہے یہ جگہ نہ صرف خود تیل سے مالا مال ہے بلکہ دنیا کے چالیس فیصد تیل کی سپلائی کا راستہ بھی یہی ہے اگر ایران کسی طرح تیل کی سپلائی کا یہ راستہ بند کر دے توعالمی معیشت کو شدید دھچکا لگے گا اس لئے امریکہ کے جنگی بحری بیڑے اسی علاقے میں مستقل ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تا کہ سپلائی لائن کو کسی بھی ممکنہ مہم جوئی سے بچایا جا سکے یہ جنگی بیڑے ایران کیلئے مستقل خطرہ اور چیلنج ہیں ایران کی ایک اور بڑی کمزوری اس کی انقلابی اور نظریاتی حکومت ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت امریکی مفادات کے خلاف انقلاب کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی اسی نظریاتی موقف کی وجہ سے ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے تنازعات میں غیر جانبدار رہنے کے بجائے فریق بن جاتا ہے ایران کے عراق کی موجودہ شیعہ حکومت، شام کے صدر بشارالاسد، لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس سے گہرے تعلقات بھی اسی وجہ سے ہیں ایران اسرائیل کے خلاف ان ممالک اور گروپوں کی فوجی اور معاشی مدد بھی کرتا ہے عرب مسلح تنظیمیں حزب اللہ اور حماس ایران ساختہ میزائلزکو اسرائیل کے خلاف استعمال کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ایران کے خلاف کئی محاذوں پر آمنے سامنے ہیں جن محاذوں پر یہ ممالک ایران سے کھلی لڑائی لڑ رہے ہیں ان میں شام، یمن اور فلسطین شامل ہیں شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیل فضائی حملے کر رہا ہے تو ایران، سعودی اور امریکی حمایت یافتہ تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے ایران دنیا کی اکیسویں بڑی فوجی قوت ہے جبکہ اس کا دشمن امریکہ پہلی، اسرائیل پندرھویں اور سعودی عرب چوبیسویں بڑی فوجی طاقت ہے ایران کا دفاعی بجٹ صرف6 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے جبکہ اس کے نمبرون دشمن امریکہ کا بجٹ 587 ارب ڈالر اسرائیل کا ساڑھے15 ارب ڈالر اور سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 56 ارب70 کروڑ ڈالر ہے اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ ساڑھے نو ارب ڈالر کے قریب ہوتا ہے ایرانی فوج پانچ لاکھ پینتالیس ہزار جوانوں پر مشتمل ہے ایرانی فورسز کا سب سے طاقتور حصہ انقلابی گارڈز ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ ہے اس کے علاوہ ایران کے پاس 477 طیارے اور 1600 سے زائد ٹینک بھی موجود ہیں سخت پابندیوں کے باوجود ایرانی فوج عرب خطے میں اسرائیل اور مصر کے بعد تیسری سب سے طاقتور فوج مانی جاتی ہے ایران کو چونکہ پابندیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے جدید اسلحہ نہیں ملتا اس لئے اس نے روایتی اسلحے کی کمی کو میزائلوں سے پورا کیا ہے اس وقت ایران شارٹ رینج اور لانگ رینج میزائل تیار کر رہا ہے اس وقت ایران شارٹ رینج اور لانگ رینج میزائل تیار کر رہا ہے۔ جن کی رینج 300 سے 2500 کلومیٹر تک ہے ان میزائلز کوایران اپنی فوجی پریڈ میں فخریہ طور پر پیش کرتا ہے ایران لڑاکا طیارے، ٹینک، ہیلی کاپٹر، بحری جنگی جہاز، آبدوزیں، ڈرونز اور دیگر اسلحہ بھی تیار کرتا ہے لیکن عالمی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران کی جنگی ٹیکنالوجی پرانی طرز کی ہے اس لیے کھلی لڑائی میں یہ ہتھیار ماڈرن ویپن سسٹم کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے دیکھو سنو جانو کی نیشن پاور سیریز میں آپ جان چکے ہیں کہ ملکوں کی طاقت صرف اسلحہ بارود نہیں ہوتی بلکہ ان کے عالمی تعلقات ان کی طاقت کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں تو ایران کے عالمی اتحادیوں میں چین اور روس سرفہرست ہیں لیکن عالمی پابندیوں کی وجہ سے وہ بھی ایران کو اسلحہ یا ٹکنالوجی کھلے عام فراہم نہیں کر سکتے تاہم ایران کی مغربی ممالک سے نیوکلئیر ڈیل کے بعد جب پابندیاں نرم ہوئیں تو2016 میں روس نے ایران کو دفاعی نظام ایس 300 فراہم کیا تھا یہ طیارہ اور میزائل شکن نظام ہے جس کی ایران کو ممکنہ اسرائیلی حملوں سے بچاؤ کیلئے سخت ضرورت تھی ایران کی فوجی طاقت میں ایٹمی ہتھیار شامل نہیں کیونکہ مغربی ممالک سے ڈیل کے بعد سے ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اعلانیہ بند کر دی ہے معاشی لحاظ سے دیکھا جائے تو ایران کا جی ڈی پی،آئی ایم ایف کے مطابق 432ارب ڈالر ہے جو پاکستان کے تین سو چار ارب ڈالر سے بڑھ کر ہے عالمی پابندیوں میں جو چیز ایران کی اکانومی کو تھوڑی بہت طاقت دیتی ہے، وہ تیل اور گیس ہے وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد تیل کے سب سے زیادہ معلوم ذخائر ایران میں موجود ہیں جبکہ ایران گیس کے ذخائر والا دوسرا بڑا ملک ہے لیکن امریکی پابندیوں نے تیل کی فروخت کو مشکل بنا دیا تھا پابندیوں کے باوجود ترکی، چین اور انڈیا ایران سے تیل اور گیس خریدتے رہے ہیں جس سے ایرانی اکانومی کو بہت سہارا ملتا رہا ہے ایران، پاکستان کو بھی گیس فروخت کرنے پر تیار ہے لیکن امریکی دباؤ اور قیمت پر تنازعہ کی وجہ سے پاکستان گیس خریدنے پر تیار نہیں ہوا ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے ایران کی پریشانی یہ ہے کہ وہ لمبی مدت تک صرف گیس اور تیل پر انحصار نہیں کر سکتا اسے اپنی انڈسٹری اور ایکسپورٹس بڑھانا ہوں گی جس کیلئے عالمی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے اپنے مسائل کی وجہ سے ایران ایک بڑی سیاسی قوت تو نہیں بن سکا لیکن عراق، شام، لبنان، غزہ اور یمن بہت حد تک ایران کے سیاسی اثر میں ہیں اس لئے عالمی طاقتیں ایران کو پوری طرح سے نظرانداز بھی نہیں کر رہیں امریکہ، اسرائیل، یو اے ای اور سعودی عرب۔۔۔ ایران کے کھلے دشمن اور اس کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ روس، انڈیا، چین، پاکستان، ترکی اور قطر کا شمار ایران کے قریبی یا دوست ممالک میں ہوتا ہے تو یوں ہم باآسانی کہہ سکتےہیں کہ ایران مڈل ایسٹ کی تیسری بڑی فوجی طاقت تو ہے لیکن۔۔۔ معاشی پابندیوں، پرانی دفاعی ٹکنالوجی اور بڑی طاقتوں سے مسلسل تنازعات کی وجہ سے ایران ایک کمزور وکٹ پر کھڑا ہوا بڑا ملک ہے

Posted using Partiko Android

Sort:  

Thank you so much for being an awesome Partiko user! You have received a 7.11% upvote from us for your 710 Partiko Points! Together, let's change the world!

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.11
JST 0.033
BTC 64507.66
ETH 3080.07
USDT 1.00
SBD 3.85