منوبوسٹر کے ذریعے سٹیم اٹ اکاؤنٹ بلڈ کرنے کے طریقے

in #buildteam6 years ago (edited)


This is the Urdu translation of MinnowBooster : Opportunities to Build Your Steem Account authorized by @reggaemuffin.

سلام اسٹیمینز، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزر رہا ہو گا۔ میں اس آرٹیکل کے توسط سے آپ سب کے سامنے منو بوسٹر کے چند ایسے طریقوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں جن کو استعمال میں لا کر آپ اپنے اکاؤنٹ کو بڑھاوا دے سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم تین ایسے ہی طریقوں کی بات کریں گے۔ ان میں سے پہلا طریقہ ریفرل کہلاتا ہے۔

منو بوسٹر کا ریفرل پروگرام کیسے کام کرتا ہے؟

منو بوسٹر ڈاٹ کام کے یوزر پیج پر آپ کو آپکا ریفرل لنک مل جاےَ گا۔ یہی سٹارٹ پوائنٹ ہے


اس لنک کو کاپی کر کے اپنے دوستوں کو سینڈ کریں تا کہ آپ ریفرلز حاصل کر سکیں۔ آپ کے لنک کے زریعے جتنے زیادہ یوزرز منوبوسٹر پہ سائن اپ کریں گے اتنے ہی زیادہ آپ پےسے بنائیں گے۔ یاد رہے آپ کے ریفرل سے آپ تبھی پیسے بنا سکیں گے جب وہ سائن اپ کرنے کے بعد منو بوسٹر کی سروس استعمال کرنا شروع کرتا ہے۔

اپنے دوست کو منو بوسٹر پہ ریفر کر کے میں کتنا منافع کما سکتا ہوں؟

ہم نے اس پروگرام کو کچھ اس انداز سے ترتیب دیا ہے کے آپ کا دوست ہماری ویب سائٹ پہ جتنا بھی منافع کماتا ہے، آپ کو اس کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد ملے گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس پروگرام کے زریعے نا صرف آپ منافع کماتے ہو بلکہ جس دوست کو آپ نے ریفر کیا ہو، اس کو بھی اپنے کل منافع کا اعشاریہ پانچ فیصد اضافی طور پہ ملتا ہے۔

اس ریفرل پروگرام سے میں کتنا کما سکتا ہوں؟ کیا کمائی کی کوئی حد ہے؟

بالکل نہیں۔ جتنے زیادہ ریفرل ہوں گے، اتنا ہی زیادہ فائدہ۔ یہ پروگرام منوز اور ان کے منوز دوستوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بہرحال ہم ڈالفنز اور وہیلز کو بھی ویلکم کرتے ہیں۔ جتنے زیادہ ہوں، اتنا ہی اچھا ہے۔ منو بوسٹر ووٹ مارکیٹ منو بوسٹر منوز کی خدمت اور اس پلیٹ فارم پر ان کو کامیاب بنانے کے لیے وقف ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم ہر منو کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال یہ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارے وائیٹ لسٹ اور نارمل یوزر بیس میں بڑے پیمانے پر گروتھ کی وجہ سے ہمارے لیے منوز کو ووٹ کرنا تقریبا نا ممکن ہو گیا ہے

منو بوسٹر کی ووٹ سیلنگ فیچر کیسے استعمال کی جاےَ؟


ذیل میں دیا گیا ٹیوٹوریل ہونہار لکھاری الیاس تارڑ نے لکھا ہے۔ منو بوسٹر کی ووٹ سیلنگ فیچر سے لے کر باقی تمام سروسز پر یہ ایک جامع تحریر ہے۔

https://steemit.com/minnowbooster/@ilyastarar/understanding-minnowbooster-how-to-use-minnowbooster-7-minnowbooster-services-you-should-know-about

اپنا ووٹ کیسے بیچا جاےَ؟

منو بوسٹر کے ممبر بن جانے کے بعد آپ اس کی تمام سروسز کو یوز کر سکتے ہیں۔ ووٹ بیچنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ نیچے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ مائی اکاؤنٹ اور پھر ایڈٹ انفو پہ باری باری کلک کریں۔

منو بوسٹر کو ووٹ سیلنگ انیبل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دئیے گئے بٹن کو دائیں طرف کھسکا کے سبز کر دیں اس کے بعد آپ کو باٹ کو یہ اختیار دینا ہو گا ہی وہ آپ کی طرف سے ووٹ کر سکے۔ اس کے بعد آپ کو کم سے کم ووٹنگ پاور کی حد مقرر کرنا ہو گی جس کے بعد باٹ ووٹ نہیں کر سکتا۔ اور آخر میں اپنی تمام انفارمیشن کو اپ ڈیٹ کرنا مت بھولیے گا۔ اگریہ سب کچھ سمجھنا آپ کے لیے مشکل ہے تو نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ سے مدد لے لیں۔

ووٹ سیلنگ انیبل کرنے کے بعد آپ کو منوبوسٹر کو یہ اختیار دینے کے لیے کہ وہ ووٹنگ کے لیے آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر سکے وہاں کلک کرنا ہو گا جہاں ایسا کرنے کو کہا جاےَ۔ کلک کرتے ہی آتھرائز پیج اوپن ہو گا۔ کانٹینیو پر کلک کر کے اپنی پوسٹنگ کی اینٹر کریں تا کہ ووٹ سےلنگ انیبل ہو جاےَ۔ اگر ووٹ سیلنگ کے علاوہ دوسری سروسز بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ایکٹیو کی استعمال کریں۔


اپنی سیٹنگز کو سیو کرنے کے لیے اپ ڈیٹ بٹن پر کلک کرنا مت بھولیے گا۔ اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ سیٹنگز کو سیوکرنے کے بعد کیا ہو گا۔ جب بھی میری وی پی پچھتر سے اوپرہو، میرا اکاؤنٹ ان یوزرز کی پوسٹوں کو اپ ووٹ کرنے کے لیے استعمال ہو گا جو منو بوسٹر کو ایس بی ڈیز اور پوسٹ یو آر ایل سینڈ کرتے ہیں۔ اس وقت پچھتر فی صد پر میرے ووٹ کی ویلیو ایک اعشاریہ تین صفر ہے۔ چنانچہ جو کوئی بھی تقریبا اعشاریہ صفر چار ایس بی ڈیز منو بوسٹر کو سینڈ کرتا ہے اسے میرے اکاؤنٹ سے ووٹ مل سکتا ہے۔مثال کے طور پر اگر کوئی یوزرووٹ کے لیے منو بوسٹر کو اعشاریہ چار ایس بی ڈیز سینڈ کرتا ہے اور اس ووٹ کے لیے میرا اکاؤنٹ استعمال کیا جاتا ہے تو سینڈ کی گیَ اماؤنٹ کا پچاسی فیصد میرے بیلنس میں کریڈٹ ہو جاےَ گا۔ آسان الفاظ میں اس ووٹ سے مجھے اعشاریہ تین چار ایس بی ڈیز ملیں گے۔

میں نے اٹھارہ دسمبر سے انیس جنوری تک ووٹ سیلنگ کے ذریعے اپنی ایس بی ڈیز ارننگ کا حساب کیا تو وہ پچپن اعشاریہ چھ نو پانچ بنتی تھی۔ یہ منو بوسٹر پر (ایس پی لیزنگ) کے ذریعے پچیس سٹیم کے بدلے ڈیلیگیٹڈ ایس پی حاصل کر کے ممکن ہو سکا تھا۔ صرف ووٹ سیلنگ کے ذریعے میں نے اپنی انویسٹمینٹ سے تین گنا ایس بی ڈیز بنا لیے تھے۔

اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں منو بوسٹر اکانومی کی جامع گائیڈ کیوں تحریر کر رہا ہوں۔ میں نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے اور میں اس کی تمام تفصیلات آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ ذیل میں کچھ معلومات ہیں جو آپ کو اس سروس کو مؤثرانداز میں استعمال کرنے میں مدد دیں گی۔

جس پوسٹ کے لیے آپ کا ووٹ خریدا جاتا ہے اس کے لیے بھیجی گئ کل ایس بی ڈی اماؤنٹ کا پچاسی فیصدآپ کو ملتا ہے کمال ہے نا؟

چونکہ منو بوسٹرپوسٹوں پہ کم از کم اعشاریہ صفرایک ایس بی ڈی کی بڈ ایکسیپٹ کر رہا ہے اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کی کم از کم ووٹ ویلیو اعشاریہ صفر تین ہو۔ فی الوقت سٹیم پرائس کے مطابق اکاؤنٹ میں کم از کم پچھتر ایس پی ہونا ضروری ہے۔ اگر سٹیم پرائس گرتی ہے تو یہ اماؤنٹ بڑھ جاےَ گی اور اگر پرائس اوپر جاتی ہے تو کم از کم ایس پی کی شرط بھی اسی حساب سے بدل جاےَ گی۔

ایک عدد پورے ووٹ کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں سے ۲ فیصد وی پی کم ہو جاےَ گی۔ جب آپ کا اکاؤنٹ ووٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے تو وی پی ہی وہ واحد قیمت ہے جو آپ کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ اپنی ایس پی اس طرح سے سیٹ کریں کہ جن لکھاریوں کوآپ فالو کرتے ہیں ان کی پوسٹوں پر اور اپنی پوسٹوں کے کمنٹس پر آپ اپ ووٹ کر سکیں۔ اگر آپ چند ہفتوں یا مہینوں کے لیے سٹیم اٹ پر ایکٹیو رہنے کے قابل نہیں تو ٹھیک وگرنہ منو بوسٹر کو اپنی تمام ایس پی ڈیلیگیٹ کرنا سراسرلالچ ہے۔

آپ اپنی ووٹ سیلنگ ہسٹری یہاں تک کہ وہ پوسٹیں بھی دیکھ سکتے ہیں جن ک لیے آپ کا ووٹ استعمال کیا گیا۔ بغیر کسی ترتیب کے ان پوسٹس کو وزٹ کرِیں اور ان کی کوالٹی چیک کریں۔ اگر ان میں آپ کو ابیوز ایلیمنٹ محسوس ہو تو انھیں منو بوسٹر کے ڈسکورڈ چینل پر رپورٹ کریں۔

آپ کسی بھی وقت اپنا کمایا ہوا ایس بی ڈی بیلنس دیکھ سکتے ہیں اور اسے اپنے سٹیم اٹ والٹ میں ودڈرا بھی کروا سکتے ہیں


دی منو بوسٹر ڈی ایل ایم

منو بوسٹر ڈی ایل ایم اپنی نوعیت کی پہلی مکمل طور پہ فعال ٹوکن لیزنگ مارکیٹ ہے جس میں آپ سٹیم پاور لیز(ڈیلیگیٹ) کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالنا چاہ رہے ہیں تو منوبوسٹر ویب سائٹ پر جا کر نیویگیشن پینل کی لیفٹ سائیڈ پر نیو ریلیز ریکویسٹس بٹن پر کلک کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔ اب آپ کو ہماری ڈیلیگیشن لیزنگ مارکیٹ کے ساتھ کنیکٹ کر دیا جاےَ گا جہاں آپ سٹیم پاور لیزنگ یہاں تک کہ سٹیم پاور ڈیلیگیشن ریکویسٹس کو فل کر سکتے ہیں۔


اوپر دی گئ ویڈیو ڈی ایل ایم مارکیٹ کےتمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے بہرحال اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو آپ کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔ ہم ضرور اس کا جواب دیں گے۔


ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آئیڈیاز آپ کو ہمارے ساتھ اپنا سٹیم اٹ اکاؤنٹ بلڈ کرنے میں بہت حوصلہ افزائی کریں گے۔ منوز کے سٹیم بلاک چین کے بلندی کے سفر میں ہم نے اپنی خدمات وقف کر دی ہیں اور ہم اسے ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
دوستو، ہماری اگلی ملاقات تک سٹیم اٹ پہ اپنا سفر جاری رکھیے۔


کامیابی کے سفر کی درست سمت متیعن کر کے اپنی منو فرینڈزکی مدد کیجیَے اور ان کا سر فخر سے بلند کیجئے۔

image-text
image-text


Join our Discord Chat

Get support and connect with us and other Minnowbooster fans!

image-text

We are always looking to improve @minnowbooster and try to keep you up-to-date whenever something changes. If you have any suggestions about what we should change or add to @minnowbooster, then please drop by and let us know!



Minnowbooster is a @buildteam project by
@thecryptodrive (witness), @cryptomancer and @reggaemuffin (witness)


Sort:  

Great Effort @ugetfunded. Your this urdu language article on @minnowbooster is very helpful to understand those people who did not understand english language well. Mostly Pakistani, Indians and Bangladeshi people has now advantage to understand whole story in their native or mother language URDU. I really Appreciate and Support your this efffort and hopeful now new steemians from urdu speaking areas join Steemit. Keep it up.

Thank You. Keeping in view the HUGE number of Steemians from this region, it was important to get the message to them in the simplest possible way. You're right, English is still the biggest communication barrier in this regard. I hope many get benefited out of this amazing opportunity. Steem On!

Great efforts @ugetfunded. This Urdu version of @minnowbooster amazing Article would really helpful for the people of Asian countries like Pakistan, India and Bangladesh specifically those who are reluctant to understand English.
Keep it up man and Stay Blessed!

Thanks for the encouragement. I hope this post bridge the gap and thus helps Steemians from this region get the most out of @minnowbooster opportunities.

Nice post ! You got 6.48% upvote from @flymehigh. Earn free sbd/steem daily by delegating(renting) your SP. We share high return, click here to delegate your sp to flymehigh if you don't know, how to earn passive income by delegating your SP click here for more info Join our discord You can promote your posts. Thanks.

@ugetfunded bahut ki achi wazahat ki hai ao ne yahan @minnowbooster k hawaly se.
Parh kar baht acha laga aur sath sath information b bahut mili

Coin Marketplace

STEEM 0.35
TRX 0.12
JST 0.040
BTC 70887.21
ETH 3581.98
USDT 1.00
SBD 4.75