تحفظ قرآن ریلیاں

in Urdu Community11 months ago

"تحفظ قرآن کی ریلیوں میں سیاسی اور مسلکی نفرت کا عنصر ایک المیہ ہے۔"
گزشتہ کچھ دنوں سے سویڈن میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی مذمت ہر خطہ ارض کے مسلمان کی طرف سے دیکھنے کو ملی جو کہ خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔
چونکہ مسلمان ممالک کے خصوصاً حکمران طبقہ کمزور اور اسلام کے پیغام سے دور ہیں، ان میں سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کی بھی سکت نہیں اس وجہ سے مذمت سے کام لیا گیا۔
ان مذمتی تحریکوں اور اجتماعات سے اسلام دشمن قوتوں کی طرف پہنچنے والے پیغام نے انہیں مجبور کر دیا کہ الہامی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت کے قوانین پہ نظر ثانی کر رہے ہیں۔
کل کے اجتماعات سے جہاں قرآن و رسالت کے پاسبان بن کے گلی کوچوں میں جزبات کا اظہار دیکھ کر خوشی ہوئی،
وہیں
قوم کی بجائے ہجوم کی شکل پہ افسوس ہوا۔
میانوالی میں بالخصوص ریلیوں میں کسی دوسری پارٹی کے جھنڈے اٹھانے والوں کو منع کیا گیا یا تو خفگی کا اظہار ملا۔
تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے مختلف جھنڈوں کے نیچے اپنے اپنے اجتماعات دکھائی دیئے۔
انتظامیہ کی طرف سے بامقصد تحریک اور اجتماعات کو بے مقصد بنانے کی پوری کوشش کی گئی جس کی جھلک ایک سیاسی پارٹی کے کارکنان کی گرفتاریوں کی صورت ملی۔
نفرت، بغض اور انا کی جھلک یقیناً قابل افسوس و تشویش ہے۔
دنیا معاشی و عسکری لحاظ سے اپنے آپ کو مضبوط کر رہی ہے اور ہم مسلکی گروہ بندی، سیاسی نفرت اور معاشرتی تفاوت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
آئیں ملک و ملت کی خاطر ایک ہو کر چلنے کی کوشش کریں، سیاسی و مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھیں تاکہ دشمن قوتیں آئندہ شعائر اسلام کی بے حرمتی کی سوچ بھی جرم سمجھیں۔
![FB_IMG_1688781324323.jpg](UPLOAD FAILED)

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 68465.88
ETH 3766.15
USDT 1.00
SBD 3.66