جمعہ کے دن کی پوسٹ

in Urdu Community18 days ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے ہمارے پاس رات سے ہی بارش شروع صبح کے وقت جب بارش رکی تو گھر والوں نے مجھے جانوروں کے لیے گھاس کاٹنے کے لیے بھیج دیا جب میں گھاس کاٹ رہا تھا تو ہلکی ہلکی بارش دوبارہ شروع ہو گئی میں نے جلدی سے گھاس کاٹا اور کپڑے میں باندھ کر موٹر سائیکل پر لوڈ کیا اور گھر واپس اگیا گھر اتے وقت میرے کپڑے بھی بھیگ گئے تھے گھر ا کر میں نے کپڑے تبدیل کیے اور منہ ہاتھ دھو کر چائے پی یا پھر 10 بجے بارش رکی تو میں میلے پر گیا جہاں پر سبزی منڈی لگی ہوئی تھی میں نے وہاں سے گھر کے لیے سبزی لی جم میں بھنڈی کدو لیے اج بھنڈیوں کا ریٹ بھی بہت زیادہ بتا رہے تھے 300 روپے کلو تھی مگر پہلے کی نسبت اج ٹماٹوں کا ریٹ قدر کم تھا کیونکہ عید کے دنوں میں ٹماٹر کا ریٹ 400 روپے تک بھی ہو چکا تھا اج ٹماٹروں کا ریٹ 150 روپے کلو تھا اج بارش کی وجہ سے سبزی منڈی میں رش بھی بہت ہی کم تھا گھر ا کر میں نے موبائل اپنے کمرے میں جا کر استعمال کرنے لگا اور فیس بک دیکھنے بیٹھ گیا جب گھر والوں نے روٹی بنائی تو میں نے روٹی کھائی اور پھر موبائل دیکھنے لگا پھر ایک بجے میں نے نہا دھو کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے تیاری شروع کر دی پھر مسجد میں جا کر جمعہ کی نماز ادا کی بارش کی وجہ سے گلیوں میں بھی کیچڑ تھا جمعہ کی نماز ادا کر کے جب میں گھر واپس ایا تو میں نے اچھی طرح پاؤں کو دھویا اللہ پاک معاف کرے
IMG20240419144804.jpg

IMG20240419144739.jpg

IMG20240419144717.jpg

IMG20240419144707.jpg

IMG20240419144641.jpg
اج سارا دن ہی بارش لگی رہی میں نے گھر بیٹھے بیٹھے تنگ اگیا تو عصر کے وقت میں باہر نکلا اور دوستوں کے پاس چلا گیا مگر بارش کی وجہ سے دوست بھی اج ارے پر نہیں ائے تھے میں ار ے پر چارپائی پر لیٹر ہا اور اج کی ڈائری لکھی میری سب دوستوں اور بھائیوں سے اپیل ہے کہ دعا کریں کہ اللہ پاک ان بادلوں کو اس جگہ پر برسائے جہاں پر ان کی ضرورت ہے اللہ پاک ہم سب پر رحم کرے امین

Sort:  

منڈی سے سبزی اچھی اور کم ریٹ میں مل جاتی ہے

بالکل منڈی میں بہت ہی اچھے ریٹ کے ساتھ سبزی مل جاتی ہے میں اکثر منڈی سے جا کر سبزی گھر کے لیے لیتا ہوں

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 63506.20
ETH 3065.87
USDT 1.00
SBD 4.04