Sufi story

in #life6 years ago

خوبصورت حکایت

حضرت مجدد الف ثانی علیہ الرحمہ کی خدمت میں ایک شخص بغرض حصول نصیحت حاضر ہوا.
آپ نے نصیحت کے موتی دیتے ہوئے اسے فرمایا کہ بیٹا نہ کبھی خدا بننے کی اور نہ کبھی مصطفیٰﷺ بننے کوشش کرنا..
وہ شخص حیرت سے گویا ہوا کہ،
حضور کیا ایسی بدبختی بھی کسی سے سرزد ہوسکتی ہے؟
فرمایا کہ یہ اللہ ہی کی شان ہے کہ فعّال لما یرید
وہ جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے کرتا ہے.
لہٰذا کبھی اپنے بارے میں یہ گمان ہر گز نہ کرنا کہ تو جو چاہے اور جیسا چاہے کام تیری مرضی کے موافق ہوجائے..
کام کبھی تیری مرضی کے مطابق ہوگا اور کبھی تیری منشاء کے خلاف ہوگا کہ یہ صرف شانِ خداوندی ہے کہ ہر کام اس کی منشاء کے مطابق ہوتا ہے.
اور کبھی مصطفیٰ کریم ﷺ نہ بننے کا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف حضور احمد مجتبٰی محمد مصطفیٰﷺ ہی کی شان ہے کہ جس نے ان کی بات مان لی وہ مومن ہوگیا اور جس نے ان کی بات رد کردی وہ کافر و جہنمی ہوگیا..
لہٰذا اگر تو بھی یہ چاہتا ہے کہ تیری ہر بات مِن و عَن تسلیم کرلی جائے..
تیری رائے سے اختلافات نہ کئے جائیں..
تیری بات ہی کو حتمی و یقینی سمجھا جائے..

اور تیرے قول کو رد نہ کیا جائے..
تو سمجھ لے کہ تو اپنے آپ کو مسندِ نبوت پر بٹھانے کے گناہِ عظیم کا مرتکب ہوچکا..

اپــــنامــقــام_پــیـداکـــر
Source
https://www.facebook.com/apnamukam

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.13
JST 0.032
BTC 64693.66
ETH 2975.51
USDT 1.00
SBD 3.70