رسومات عبادت

in #steemit6 years ago

رسومات عبادت :-ابتدائی دور میں گرجاوں میں عبادت کے طریقے بہت سیدھے سادے تھے جن میں دعاء ۔انجیل کا کوئی حصہ پڑھ کر سنانا ۔حمد اور عیسائی عقائد کی تعلیم و تبلیغ میں شامل تھی لیکن آہستہ آہستہ اس سادگی کی جگہ تکلیف و پرکاری نے لے لی اور یہ اتوار کی عبادت ایک پرتکلف شاندار اور اہم تقریب کی حیثیت اختیار کر گئی ۔عشائے ربانی کی یاد گار منانے کے سیدھے سادے طریقے با عدہ عشائے ربانی کی رسوم میں ڈھل گئے جن کو ایک خاص روحانی اہمیت اور گرجا کی رسوم و عبادات میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ۔اسی طرح عشائے ربانی کی دعاء اور تزکیہ اور تصفیہ کے اہم مراسم قرارپائے ان مراسم میں کچھ اور رسوم مثلا مختلف ولیوں کے دن ۔اعتراف گناہ اور یہ وغیرہ بھی مستعمل حیثیت اختیار کرگیئی۔اور عیسائیت کے ابتدائی دور میں جناب یسوع علیہ السلام کے پیروکار خدا کی بندگی کرتے اور اعمال نیک کے ذریعے اپنی نجات کا سامان کرتے تھے لیکن جوں جوں عیسائیت کو مقبولیت حاصل ہوئی کلیسا نے ایک منظم ادارے کی صورت حاصل کی اور اس کے عقائد ونظریات مرتب ہوئے کلیسا کو انسان اور خدا کے درمیان ایک لازمی کڑی اور واسطے کی حیثیت حاصل ہوتی چلی گئی اور پوپ اپنے آپ کو منزہ عن الخظا سمجھ نے اور اپنی بات کو فرمان الہی کا مقام دینے لگے ۔ عیسائی رسوم عبادت میں گیت گانا مزامیر وغیرہ کا استعمال بھی ہو سکتا ہے اور خوشبوبات مثلا لوبان جلا نا یا دوسری خوشبووار چیزوں کا دھواں دینا شامل ہے جس سے ذہن پر ایک سحر آگیں کیفیت طاری ہوجاتی ہے ۔کیتھولک فرقہ اس کا خاص طور پر بڑا اہتمام کرتا ہے ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.13
JST 0.033
BTC 63035.00
ETH 3022.97
USDT 1.00
SBD 3.82